برآمدکنندگان کو ڈیوٹی ڈراء بیک کی مد میں 8.928 ارب روپے کی ادائیگی

609

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ڈراء بیک کی مد میں برآمدکنندگان کو 8 ارب 92 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر نے اس حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ڈیوٹی ڈراء بیک کے حوالہ سے برآمدکنندگان کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق میں جنوری سے لیکر اپریل 2021ء تک کی مدت میں پاکستان کسٹمز کی جانب سے ڈیوٹی ڈراء بیک کی مد میں برآمدکنندگان کو 8 ارب 92 کروڑ 80 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی صنعتوں کو کیش کے مسئلہ سے نمٹنے میں مدد ملے گی جبکہ برآمدات میں اضافہ پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔ ڈیوٹی ڈراء بیک کے ساتھ ساتھ پاکستان کسٹمز نے مکمل طور پر خودکار ری بیٹ نظام بھی متعارف کرا دیا ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیلئے کنفیکشنری مصنوعات پر ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح پر نظرثانی کی گئی ہے جس سے ان اشیاء کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔  اس سلسلہ میں ایس آر او بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here