برٹش پٹرولیم کو پہلی سہ ماہی کے دوران 4.7 ارب ڈالر خالص منافع

581

لندن: برطانوی توانائی کمپنی برٹش پٹرولیم کا سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کا خالص منافع بڑھ کر چار ارب 70 کروڑ ڈالر رہا جس کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔

سال 2020ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے کمپنی کے  کے منافعے کا حجم چار ارب 40 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برٹش پٹرولیم کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کی شدت میں مجموعی طور پر کمی اور دنیا میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی سے خام تیل کے نرخوں کا بڑھنا کمپنی کے خالص منافع میں اضافے کا سبب بنا۔

جنوری سے مارچ 2021ء کے دوران کمپنی کا خالص منافع چار ارب 70 کروڑ ڈالر یعنی تین ارب 90 کروڑ یورو رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here