کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

836

اسلام آباد: جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں پاکستان میں کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبہ جات میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں ملک میں کیمیکلز کے شعبے میں ایک کروڑ 66 لاکھ ڈالر اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے میں 79 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی تین سہ ماہیوں کے دوران ملک میں کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبہ جات میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم بالترتیب منفی 1.2 اور0.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء کے دوران پاکستان میں کیمیکلز کے شعبہ میں 36 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 9 ماہ کے عرصہ میں پاکستان کے پیٹرولیم ریفائننگ کے شعبہ میں منفی تین کروڑ 81 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here