ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکوں کی فراہمی کیلئے پاکستان اور چین میں گرانٹ معاہدہ پر دستخط

552

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے کورونا ویکسین کی پانچ  لاکھ خوراکیں عطیہ کرنے کیلئے گرانٹ معاہدہ پر دستخط کر دئیے۔

گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان اور پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے کورونا اور ٹڈی دَل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو امداد اور تعاون کی فراہمی قابل ستائش ہے، پاکستان سی پیک پر مامور چینی ورکرز کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ایک ہی دن میں پی آئی اے کے ذریعے 10 لاکھ ویکسین درآمد

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے اور اس نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ چین کی طرف سے ویکسین کیلئے گرانٹ کی فراہمی پر ہم شکر گزارہیں، اس ویکسین کی فراہمی سے خطرناک وائرس سے انسانی زندگیوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر نے چینی سفیر سے ملاقات بھی کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی، چینی سفیر نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو وزارت اقتصادی امور کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں پاک چین اقتصادی تعاون اور سی پیک سے متعلق امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

اس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کے منصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، چین پاکستان کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن مدد کر رہا  ہے اور تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here