اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 23 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 16 اپریل 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23 ارب 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 80 کروڑ ڈالر کم ہیں۔
اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ارب چار کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا کیا تھا۔