ترکی کو پاکستانی برآمدات میں 12 فیصد کمی، درآمدات میں 68 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے فروری 2021 تک کی مدت میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 16 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا جبکہ 53 کروڑ ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں: سٹیٹ بینک

560

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 38.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس عرصہ میں ترکی سے درآمدات میں اضافہ جبکہ ترکی کو پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2021ء تک کی مدت میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 16 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹیکسٹائل برآمدات میں 9 فیصد اضافہ، حجم 11 ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ

وفاقی کابینہ نے برآمدات میں اضافہ کیلئے رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ترکی کو پاکستانی برآمدات کے مقابلہ میں 12.26 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 19 کروڑ چار کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری 2021ء میں ترکی کو پاکستانی برآمدات کا حجم دو کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ فروری 2020ء میں ترکی کو ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2021ء تک کی مدت میں ترکی سے 53 کروڑ ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلہ میں 68.97 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ترکی سے پاکستان نے 31 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں۔

فروری 2021ء میں ترکی سے 19 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جبکہ فروری 2020ء میں ترکی سے درآمدات کا حجم تین کروڑ 43 ہزار 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2020ء کے دوران ترکی سے مجموعی طور پر 60 کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here