ڈیڑھ کروڑ خوراکیں خراب ہونے پر جانسن اینڈ جانسن نے کورونا ویکسین کی تیاری روک دی

668

واشنگٹن: امریکی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کی تقریباََ ایک کروڑ پچاس لاکھ خوراکیں خراب ہونے کے بعد اس ویکسین کی تیاری روک دی گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جانسن اینڈ جانسن نے بتایا کہ اس نے مارچ کے اختتام پر ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ایمرجنٹ بائیو سیلوشنز کے زیرانتظام چلنے والے ایک پلانٹ میں کورونا وائرس کی خوراکوں کی ایک پوری کھیپ کے غیرمعیاری ہونے کی شناخت کی۔

تاہم کمپنی نے خوراکوں کی تعداد نہیں بتائی لیکن بعد ازاں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تقریباََ 15 ملین خوراکیں خراب ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس شکایت پر ایمرجنٹ بائیو سیلوشنز نے گزشتہ روز سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بتایا کہ امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بالٹی مور میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کی تیاری روکنے سے متعلق 16 اپریل کو درخواست کی تھی۔

ایمرجنٹ بائیو سیلوشنز نے ایف ڈی اے کی درخواست پر بالٹی مور کے علاقہ بے ویو کے پلانٹ میں نئے مواد کی تیاری روکنےاور پہلے سے تیار کردہ مواد کو معائنہ کی تکمیل اور نتائج تک محفوظ رکھنے پر اتفاق کیا۔

جانسن اینڈ جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے وقت ایمرجنٹ بائیو سیلوشنز پلانٹ کو امریکی ریگولیٹرز نے ویکسین کی تیاری کا اختیار نہیں دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here