شنگھائی میں دنیا کے سب سے بڑے آٹو شو کا آغاز

964

شنگھائی: چین کے سب سے بڑے صنعتی شہر شنگھائی میں 19ویں بین الاقوامی آٹو موبائل صنعتی نمائش (آٹو شنگھائی 2021ء) کا آغاز ہو گیا ہے۔

شہنوا نیوز ایجنسی کے مطابق آٹو شنگھائی 2021ء دنیا کا سب سے بڑا آٹو شو ہے جس کا آغاز رواں سال کورونا وائرس کے باجود کیا گیا ہے اور یہ نمائش 19 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

منتظمین کے مطابق آٹو شو میں حصہ لینے کے لئے دنیا بھر سے ایک ہزار کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں جس میں 12 اِن ڈور نمائش ہالز کے ساتھ تین لاکھ 60 ہزار مربع میٹر کا علاقے نمائش کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

نمائش کے ایجنڈے میں 19 اپریل اور 20 اپریل کو میڈیا ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے جبکہ 21 اپریل سے 23 اپریل تک انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کے لئے مختص ہیں اور 24 اپریل سے 28 اپریل تک عام عوام کو اس شو تک رسائی حاصل ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر اس سال کے شو کے لئے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here