مہنگائی میں مزید اضافہ، ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

1115

اسلام آباد: ملک میں رمضان المبارک کے مہینے میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 7 ارب 80 کروڑ روپے کے ریلیف پیکج کے باوجود مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 11 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق 15 اپریل 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی رکنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتہ رفتہ میں کیلا کی قیمت میں 15.49 فیصد، ٹیلی فون کالز چارچز 15.48 فیصد، ٹماٹر 15.02 فیصد، آلو 7.42 فیصد اور آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 2.71 فیصد اضافہ ہوا جس کا قیمتوں کے حساس اشاریہ میں تناسب 0.60 فیصد رہا۔

پی بی ایس کے مطابق ہفتہ رفتہ میں لہسن کی قیمت میں 3.98 فیصد، دال چنا 2.58 فیصد، دال مونگ 2.19 فیصد، دال مسور 1.72 فیصد، دال ماش 1.60 فیصد، ایل پی جی 1.20 فیصد، گڑ 0.86 فیصد، انڈا 0.76 فیصد، چینی 0.74 فیصد، اری 6 چاول 0.72 فیصد اور پیاز کی قیمت میں 0.53 فیصد کی کمی ہوئی۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا۔ 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے ماہوار آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعتشاریہ میں 0.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح 22 ہزار 889 سے لے کر 29 ہزار 517 روپے ماہوار ماہوار آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعتشاریہ میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔ 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 اور اس سے زیادہ ماہوار ماہوار آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعتشاریہ میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here