آئندہ بجٹ میں مختلف شعبوں کو 450 ارب روپے سبسڈی ملنے کا امکان

480

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2021-22ء کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کی مد میں 450 ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ خزانہ کی بجٹ دستاویزات جو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی ان میں گردشی قرض اور انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو ادائیگیوں کیلئے فنڈز سمیت 450 ارب روپے کی رقم سبسڈیز کیلئے رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت گزشتہ سال سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سفارش پر ‘ٹارگٹڈ سبسڈیز پلان’ پر کام کر رہی ہے جبکہ معاشی ٹیم نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈیز کو ختم کر کے اربوں روپے بچانے کا بھی تخمینہ لگایا ہے۔

حکومت شعبہ توانائی میں دی جانی والی سبسڈی میں اصلاحات کو حتمی شکل دینے کا منصوبہ جون تک مکمل کر لے گی، اس منصوبے کے تحت صرف کم آمدن والے گھریلو اور زرعی صارفین کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ کم بجلی خرچ کرنے والے متوسط طبقے کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here