اسلام آباد: سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2020ء کے مقابلہ میں جنوری تا مارچ 2021ء کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 14 سال کے دوران کسی ایک سہ ماہی کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اقتصادی تجزیہ نگاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال 2021ء کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طر پر 12 فیصد تا 14 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلہ میں پانچ فیصد تا سات فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں روپے کی قدر میں ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوا جس سے کا بنیادی سبب سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم سے ہونے والا مسلسل اضافہ ہے۔