پاکستان کو بیرونی قرضوں کی واپسی پر ریلیف مل گیا

پاکستان کو گروپ 20 کی جانب سے  80 کروڑ سے 90 کروڑ ڈالرز کے قرضوں پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021ء تک مؤخر کر دیے جائیں گے

912

اسلام آباد: کورونا وائرس کے پیدا کردہ معاشی بحران کے شکار پاکستان کو گروپ 20 ممالک کی جانب قرضوں کی واپسی کے حوالے سے ریلیف مل گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو گروپ 20 کی جانب سے  80 کروڑ سے 90 کروڑ ڈالرز کے قرضوں پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021ء تک مؤخر کر دیے جائیں گے۔

گروپ 20 ممالک کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، وبا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے چھ ماہ کے لیے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہو چکی ہے، کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے اور گروپ 20 میں شامل ممالک بھی معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔

واضح رہے جون 2020ء میں پاکستان کو پیرس کلب کی جانب سے بیرونی قرضوں پر ریلیف ملا تھا جس کے نتیجے میں یکم مئی 2020ء سے لے کر 31 دسمبر 2020ء تک قرض ادائیگی مؤخر کر دی گئی تھی۔

بعد ازاں نومبر میں گروپ 20 کے 14 ارکان نے پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی واپسی پر ریلیف دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here