سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 157 ملین ڈالر کمی

194

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2 اپریل 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اور ملکی کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موجود ہے۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب 67 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here