ریڈ لسٹ، پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے مزید 2 پروازوں کی اجازت لے لی

600

اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے اور پروازوں کی بُکنگ پر رش کی صورت حال کے پیش نظر پی آئی اے نے مزید دو پروازوں کی اجازت لے لی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پہلی اضافی پرواز 7 اپریل 2021ء کو رات اڑھائی بجے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہو گی-

ترجمان نے کہا کہ تمام ایسے مسافر جو ابھی تک ٹکٹیں حاصل نہیں کر سکے، وہ فوری طور پر پی آئی اے دفاتر سے رجوع کریں۔ سی ای او پی آئی اے کی خصوصی ہدایات پر لوگوں کی سہولت کی خاطر پی آئی اے بکنگ دفاتر آج رات 10 بجے تک کام کریں گے-

خیال رہے کہ برطانیہ کہ جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے بعد ایسٹر اور گڈ فرائیڈے پر پاکستان آئے ہوئے تارکین کی واپسی مشکل مرحلہ بن گئی ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے پی آئی اے نے حکومتی ہدایات پر برطانیہ کے لیے 9 اپریل سے پہلے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس صورت حال میں غیر ملکی ایئرلائنز کی جانب سے چار لاکھ روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے،  حکومتی ہدایات پر پی آئی اے نے 9 اپریل سے پہلے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی کیونکہ 9 اپریل کو پاکستان کی برطانیہ کیلئے پروازیں بند ہو جائیں گی۔

برطانیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کو بھی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے جس کے بعد وہ پاکستانی جن کے پاس برطانیہ میں رہائشی حقوق نہیں ہیں برطانیہ نہیں جا سکیں گے۔ برطانیہ کی جانب سے اس پابندی کا اطلاق 9 اپریل کو ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here