نیو یارک: امریکی الیکٹرک موٹر ساز کمپنی ٹیسلا نے کہا ہے کہ رواں سال پہلے تین ماہ کے دوران اس کی گاڑیوں کی برآمدات سالانہ بنیاد پر دوگنا جبکہ سال 2020ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ رہیں۔
ٹیسلا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوری سے مارچ 2021ء کے عرصے میں کمپنی کی ایک لاکھ 84 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ 2020ء کے آخری سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار 338 گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ٹیسلا کے حوالے سے بتایا کہ جنوری سے مارچ 2021ء کے عرصے میں اس کی ایک لاکھ 84 ہزار گاڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2020 برآمد ہونے والی گاڑیوں کے مقابلے میں 2 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر دوگنا زیادہ ہیں۔
سب سے زیادہ چین کو وائے ماڈل گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ کمپنی نے کورونا وبا کے باوجود اپنی پیداواری سرگرمیاں بھی پوری صلاحیت کے ساتھ جاری رکھیں۔