پاکستان کی پہلی برقی بس کراچی کی سڑکوں پر رواں دواں

619

ٍکراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس شاہ نے کراچی میں پاکستان کی پہلی برقی بس کا افتتاح کر دیا۔ 

برقی بس کے آغاز کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ نجی شعبے کے تعاون سے کرچی کی سڑکوں پر مزید بسیں بھی لائی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جاری سال کے آخر تک 100 برقی بسیں کراچی کی سڑکوں پر دوڑیں گی۔

صوبائی وزیر نے ٹویٹر پر اس پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا، مزید یہ کہ انہوں نے آئندہ کچھ ماہ میں 100 برقی بسیں بھی شامل کرنے کی توقع ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیے:

چین پاکستان میں برقی کاروں کا پلانٹ لگائے گا

ٹیسلا کی برقی کاریں بٹ کوائن کے ذریعے خریدنا ممکن

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ “کراچی کے لیے پہلی برقی بس کا افتتاح کر دیا گیا۔ ہم مستقبل قریب میں کراچی کے لیے 100 برقی بسیں فلِیٹ میں شامل کریں گے”۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر سندھ حکومت خاص کر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ کو ‘کراچی کمیوٹرز سسٹم میں برقی بسیں شامل کرنے کے اس قابلِ ذکر اقدام’ پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں ںے کہا کہ ان کی وزارت کی سندھ حکومت کی اس ‘مستقبل کی سوچ’ میں مکمل حمایت کرتی ہے اور امید ظاہر کی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتیں بھی جلد برقی بسیں چلائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here