حکومت نے اڑھائی ارب ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے تین طرح کے بانڈز جاری کر دیے

724

دبئی: پاکستان نے اڑھائی ارب ڈالر اکٹھے کرنے کے لیے 5، 10 اور 30 سال کی مدت کے لیے تین طرح کے بانڈز جاری کر دیے۔

وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کو پانچ سالہ بانڈز کے عوض 6 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر، 10 سالہ بانڈز کے عوض 7.375 فیصد کی شرح سود پر ایک ارب ڈالر اور 30 سالہ بانڈز کے عوض 8.875 فیصد کی شرح سود پر 500 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔

دستاویزارت کے مطابق پانچ سالہ پیپرز کے لیے 6.25 فیصد کے قریب، 10 سالہ پیپیرز کے لیے 7.5 فیصد اور 30 سالہ پیپیرز کے لیے 8.875 فیصد سے 9 فیصد تک ابتدائی رہنمائی دی گئی۔

دبئی کے ایک قرض دہندہ مشرق نے ایک تحقیق میں کہا کہ پانچ سالہ پیپیرز کی حقیقی ویلیو 5.8 فیصد سے 5.9 فیصد، 10 سالہ پیپیرز کی حقیقی ویلیو 6.93 فیصد سے 7.03 فیصد اور 30 سالہ پیپیرز کے لیے حقیقی ویلیو 9 فیصد سے 9.1 فیصد کے قریب ہونی چاہیے تھی جس کا مطلب پانچ اور 10 سالہ پیپرز پریمیم جبکہ 30 سالہ ڈسکاؤنٹ پر جاری کیے گئے۔

کورونا وائرس کی معاشی تباہ کاریوں سے معیشت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان کو فنڈز کی صورت میں رقم کی اشد ضرورت ہے۔

گزشتہ ہفتے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی بجٹ سپورٹ کے لیے 50 کروڑ ڈالر فنڈز کی قسط کی منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here