لاہور: چین سے تعلق رکھنے والی شراب بنانے والی ایک کمپنی نے پاکستان میں شراب کشید کرنے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویب سائٹ سی پیک انفو ڈاٹ کام (cpecinfo.com) کے مطابق چین کی ہوئی کوسٹل بریوری اینڈ ڈی سٹلری لمیٹڈ (Hui Coastal Brewery and Distillery Limited) نامی کمپنی پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) میں گزشتہ سال 30 اپریل کو رجسٹرڈ ہوئی تھی۔
کمپنی لسبیلہ (بلوچستان) میں شراب بنانے کا پلانٹ لگائے گی جہاں شراب کشید کرنے سے لے کر پیکجنگ وغیرہ تک تمام مراحل مکمل کیے جائیں گے، اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز بلوچستان کی جانب سے کمپنی کو لائسنس بھی جاری ہو چکا ہے۔
یہ پلانٹ لسبیلہ انڈسٹڑیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایک مشترکہ منصوبے کے طور پر لگایا جا رہا ہے، مذکورہ چینی کمپنی کچھ اعلیٰ برانڈز کی شراب بنانے کیلئے مشہور ہے جن میں دو برانڈز کی شراب پاکستان میں بنا کر برآمد کی جائے گی۔