آٹھ ماہ کے دوران پاکستان نے سونے کی درآمد پر کتنے کروڑ ڈالر زرمبادلہ خرچ کیا؟

584

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات 52.55 فیصد کم ہو گئیں لیکن اس کے باوجود پاکستان نے قومی خزانے سے کروڑوں کا قیمتی زرمبادلہ سونے کی درآمدات پر خرچ کر دیا۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020ء کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 82 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 527 روپے (53 لاکھ 10 ہزار ڈالر) ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019ء کے دوران سونے کی درآمدات ایک ارب 73 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار 523 روپے (ایک کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار ڈالر) رہی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 91 کروڑ 22 لاکھ 91 ہزار 996 روپے (58 لاکھ 80 ہزار ڈالر) یعنی 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کا پارسا سمگلر، جو شائد قانون سے ماورا آخری شخص تھا

سونے کے کاروبار اور سکینڈلز سے میڈیا ایمپائر تک،ARY  گروپ کے مشکوک عروج کی کہانی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران 267 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال میں سونے کی درآمدات 87 کلوگرام تک کم ہو گئیں۔ اس طرح بالحاظ وزن بھی سونے کی درآمد میں 67.42 فیصد کمی ہوئی۔

پی بی ایس کے مطابق فروری 2020ء کے مقابلہ میں فروری 2021ء کے دوران سونے کی درآمدات 48.53 فیصد کمی سے 11 لاکھ 23 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں پانچ لاکھ 78 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اسی طرح بالحاظ  وزن بھی سونے کی درآمدات فروری 2020ء کی 24 کلوگرام درآمدات کے مقابلہ میں فروری 2021ء میں 10 کلوگرام تک کم ہوئی ہیں۔

دوسری جانب جنوری 2021ء کے مقابلہ میں فروری 2021ء کے دوران سونے کی درآمدات 65.14 فیصد اضافہ سے تین لاکھ 50 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں پانچ لاکھ 78 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔

اسی طرح بالحاظ وزن بھی سونے کی درآمدات 100 فیصد اضافہ سے جنوری 2021ء کی 5 کلوگرام درآمدات کے مقابلہ میں فروری 2021ء کے دوران 10 کلوگرام تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here