اسلام آباد: مالی سال 2020 کے اختتام پر پیکجز لمیٹڈ کا خالص منافع 4.54 ارب روپے تک بڑھ گیا۔
کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ سال 2020ء کے دوران پیکجز لمیٹڈ کو 4.54 ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن ہوئی جس کے باعث اس کی فی حصص آمدن بھی 47.44 روپے ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے دوران پیکجز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن 27 کروڑ 80 لاکھ روپے اور فی حصص آمدنی 1.71 روپے رہی تھی۔
سال 2020ء میں کمپنی کی آمدن میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کی انتظامیہ نے 22.50 روپے فی حصص کی منافع منقسمہ (ڈیویڈنڈ) کی منظوری دے دی ہے۔