اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کورونا کی تیسری لہر کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پھیلانے کے ضمن میں اشتہاری مہم چلانے کے لیے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے بارے میں عوام کو آگاہ رکھنے اور اس حوالہ سے شعور و آگاہی پھیلانے کے ضمن میں مفاد عامہ کی خاطر اشتہاری مہم سے متعلق سمری کا جائزہ لیا گیا۔
ای سی سی نے کورونا کی تیسری لہر کے بارے عوام الناس میں شعوروآگاہی پھیلانے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کیلئے ایک ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔