حکومت نے ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے ضابطہ کار کی منظوری دے دی

482

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرا زینیکا کیلئے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین ایس او پیز کی منظوری نیشنل ایکسپرٹ کمیٹی نے دی ہے جس کے مطابق مذکورہ ویکسین 18 سال سے زائد عمر افراد کو لگائی جا سکے گی۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماں کیلئے محفوظ ہے تاہم ویکسین بخار میں مبتلا افراد کو نہیں لگائی جا سکے گی۔

گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو سر درد، جسم میں درد اور ہلکا بخار ہو سکتا ہے تاہم یہ ویکسین کورونا پازیٹو مریضوں کو نہیں لگائی جائے گی، کورونا سے صحتیاب افراد کو لگائی جا سکے گی۔

ایسٹرا زینیکا ویکسین ہیلتھ ورکرز کے علاوہ عام شہریوں کو لگائی جائے گی جس کی دو خوراکوں کے درمیان 12 ہفتے کا وقفہ ہو گا۔ گائیڈ لائنز کے مطابق ویکسین کو 2 تا 8 درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا ہو گا۔

یہ ویکسین پاکستان کو کوویکس پروگرام کلے تحت مفت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پہلے ہی ایسٹرا زینیکا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here