نیب نے چئیرمین شوگر ملز ایسوسی ایشن کو طلب کر لیا

570

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چئیرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کو 25 مارچ سے پہلے نیب میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں ایک سرکاری خط کا حوالہ دیتے ہوئے نیب نے چئیرمین پی ایس ایم سکندر خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور موجودہ دورِ حکومت کے دوران شوگر ملز کو دی گئی سبسڈی کے ریکارڈ کے ساتھ نیب عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔

خط کے مطابق نیب نے 2017ء سے 2019 کے دوران شوگر ملز کو دی گئی سبسڈیز کے ساتھ ساتھ تین سال کی شوگر پیداوار اور اسکی لاگت کی تفصیلات مانگی ہیں۔

مزید برآں، نیب کے تفتیشی حکام کی جانب سے شوگر ملز مالکان کے اِن ہاؤس اجلاسوں سے متعلق ریکارڈ اور تین سال کی مدت کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سبسڈی کی تجاویز کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here