سیاحت کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے تین سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

885

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے پیش نظر صوبے میں تاریخی سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے تین سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق پروونشل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) کی طرف سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتایا گیا کہ شیخ بدین (لکی مروت)، 24 کلومیٹر طویل تھنڈیانی روڈ (ایبٹ آباد) کی اپ گریڈیشن و بحالی اور منکیال روڈ (سوات) تک رسائی کے لیے ان تینوں سڑکوں کی تعمیر کے لیے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی ہے، ان سڑکوں کی تعمیر سے سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرِصدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں صحت سمیت سیاحت اور محکمہ تعلیم کے مختلف منصوبوں پر نظرثانی کی گئی، اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے اور ملک میں ان منصوبوں کی تکمیل سے سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

سیاحت کے فروغ کیلئے سکردو ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا مزید 27 ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ

سپیشل کنیکٹیوٹی پروجیکٹ: حکومت کا دور دراز سیاحتی مقامات پر بہترین انٹرنیٹ فراہمی کا منصوبہ

وزیراعلیٰ کے پی کو بتایا گیا کہ 40 کلومیٹر کالام تا کمراٹ روڈ (سوات)، 52 کلومیٹر پتراک کمراٹ توری اوبا روڈ (اپردیر) اور 16 کلومیٹر تھل جہاز بانڈہ روڈ (اپردیر) کی تین سڑکوں کی ڈیزائننگ اور تخمینے کی لاگت کی کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

اسی طرح، صوبے کے پانچ مختلف سیاحتی مقامات پر ریسکیو سٹیشنز کا قیام بھی جاری ہے جبکہ صوبے کے مختلف سیاحتی علاقوں میں ابھی تک 73 کیمپنگ پوڈز بھی لگائے جا چکے ہیں۔

صحت کے منصوبوں پر فرم کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ پی ڈی ڈبلیو پی کی طرف سے ‘تمام بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یو) کو بہترین سہولیات دینے’، تمام رُورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) کی بحالی اور 200 بی ایچ یو اور 50 آر ایچ سی ہیلتھ سینٹرز کو دن رات کھولنے میں تبدیل کرنے کے لیے پی سی-1 کی منظوری دی گئی، مزید یہ کہ پروجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو تعینات بھی کر دیا گیا ہے جبکہ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی کے لیے اشتہارات بھی دے دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، ضم شدہ اضلاع میں مقامی شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سات مختلف ہسپتالوں کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here