کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.3 فیصد کے حساب سے 40 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
12 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس ہفتہ وار بنیاد پر زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 13019.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے 13016.1 ملین ڈالر سے 40 لاکھ ڈالر زیادہ ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7139.4 ملین ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں جبکہ ملک میں مجموعی ذخائر کا حجم 20159.1 ملین ڈالر ہے۔