سات ماہ کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی ملکی پیداوار میں اضافہ

پیٹرول کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 12.62 فیصد، سالانہ 17.66 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداور میں ماہانہ بنیادوں پر 2.13 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

587
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 2.33 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 4.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پیٹرول کی ملکی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 12.62 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 17.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020ء سے لے کر جنوری 2021ء تک ایک ارب 96 کروڑ 51 لاکھ  10 ہزار لیٹر پیٹرول کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایک ارب 67 کروڑ دو لاکھ 57 ہزار لٹر پیداوار سے 17.66 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

خطے کے ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں پٹرول سستا یا مہنگا؟

فروری کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ

جنوری 2021ء میں ملک میں 28 کروڑ 81 لاکھ 86 ہزار 30 لاکھ لٹر پیٹرول کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ جنوری 2020ء میں 25 کروڑ دو لاکھ  75 ہزار لٹر پٹرول کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر جنوری 2021ء تک کی مدت میں ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداور میں ماہانہ بنیادوں پر 2.13 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 8.68 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ملک میں تین ارب 23 کروڑ 10 لاکھ  8 ہزار لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں دو ارب 97 کروڑ 28 لاکھ 53 ہزار لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

جنوری 2021ء میں 42 کروڑ 21 لاکھ  78 ہزار 30 لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوارریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے پٹڑولیم مصنوعات خلیجی ممالک سے درآمد کرتا ہے تاہم رواں مالی سال کے دوران تیل کے درآمدی بل میں 21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر فروری 2021ء تک کی مدت میں تیل کی درآمدات کا مالیاتی حجم چھ ارب 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی آٹھ ماہ کے مقابلہ میں 21.70 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تیل کی درآمدات پر آٹھ ارب 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر دو ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.71 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر تین ارب 64 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خام پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ایک ارب 75 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دو ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 24.26 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 30 کروڑ 47 لاکھ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21 کروڑ 61 لاکھ 10 لاکھ ڈالر سے 41.03 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here