سال 2020ء کے دوران سسٹمز لمیٹڈ کی خالص آمدن میں 38 فیصد اضافہ

719

اسلام آباد: سسٹمز لمیٹڈ (ایس وائی ایس) کی خالص آمدنی میں سال 2020ء کے دوران 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایم ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سسٹمز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن دو ارب 14 کروڑ 60 لاکھ روپے تک بڑھ گئی جبکہ 2019ء کے لئے کمپنی کی خالص آمدن ایک ارب 56 کروڑ 80 روپے رہی تھی۔

اس طرح سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے دوران سسٹمز لمیٹڈ کی خالص آمدن میں 59 کروڑ 60 لاکھ روپے یعنی 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے پیدا شدہ منفی معاشی اثرات کے باوجود سسٹمز لمیٹڈ کے قبل از ٹیکس منافع میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here