اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیسٹ وے سیمنٹ کی خالص آمدنی میں 18 فیصد جبکہ لکی سیمنٹ کی آمدن میں 15 فیصد اور فوجی سیمنٹ کی آمدن میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سیمنٹ ساز مقامی صنعت کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020ء کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ کی آمدنی میں 18 فیصد، لکی سیمنٹ 15 اور فوجی سیمنٹ کی خالص آمدن میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کوہاٹ اور غریب وال سیمنٹ کی خالص آمدنی میں 13، 13 فیصد جبکہ چراٹ سیمنٹ کی آمدنی میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح میپل لیف سیمنٹ کی خالص آمدن میں سات فیصد جبکہ ٹھٹھہ سیمنٹ، پانیئر اور فلائنگ سیمنٹ کی آمدن میں بھی بالترتیب 6، 6 اور 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں اٹک سیمنٹ کی خالص آمدن میں بھی پانچ فیصد، ڈی جی خان سیمنٹ چار فیصد اور پاور سیمنٹ کی آمدنی میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران فیکٹو سیمنٹ کو تین فیصد بعد از ٹیکس خسارہ ہوا ہے۔