ایف بی آر کی کارروائی، فیصل آباد میں جعلی انوائسز پر ٹیکس چوری کرنے والی کمپنی پکڑی گئی

ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد کی کارروائی میں پکڑے گئے ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ جعلی انوائسز کی وجہ سے کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے: ایف بی آر

272

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا کہ ریجنل ٹیکس دفتر فیصل آباد کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن سیل نے امین ٹریڈرز نامی نجی کمپنی کے خلاف جعلی اور فلائنگ انوائسز جاری کرنے پر ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف کاروباری یونٹس کے ناموں کا جعلی ریکارڈ، انوائسز اور جعلی اور فلائنگ انوائسز میں استعمال کرنے کے لیے مختلف سٹمپس ضبط کر لی گئیں ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ریجینل ٹیکس دفتر فیصل آباد کے حکام کی کارروائی میں پکڑے جانے والے ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران حاصل کردہ معلومات کے مطابق گروہ جاری کردہ جعلی اور فلائنگ انوائسز کی وجہ سے کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہے۔

ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام فراڈ کی مزید تحقیقات اور ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here