پانچ سو کے وی روات گرڈ سٹیشن پر 160 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب

521

لاہور: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں نقاص کو دور کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کے منصوبے کے تحت 500 کے وی روات گرڈ سٹیشن میں 160 ایم وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے تاہم آئیسولیٹرز اور جیمپرز کی تنصیب کا کام آج (13 مارچ) مکمل کر لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق آج صبح پانچ بجے سے سہ پہر تین بجے تک اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے بعض 132 کے وی گرڈ سٹیشنز اور 11 کے وی فیڈرز پر ضرورت پڑنے پر جزوی لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

آئیسکو کے 11 کے وی فیڈر دینہ-1، کیپٹن نثار، روہتاس، دینہ-4 مدوکلاس، کرنل اکرم، منگلا کینٹ، ایم ریاض شہید، منصور شہید، ممتاز شہید (جو کہ 132 کے وی دینہ گرڈ سے فیڈ ہوتے ہیں) بند رہیں گے۔ مزید برآں 11 کے وی فیڈر ریلائنس مل، جرار کیمپ، انڈسٹریل، ایمار، لیب-1، لیب-11، بھال، اسلام آباد فیڈ مل، جٹھہ ہتحیال 500 کے وی روات سے بند رہیں گے۔

آیئسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن اولڈ روات گوجرخان، جاتلی، پادشان، چکوال، چکری، بھگوال، آڈیالہ، دندہ شاہ بلاول، چوہ سیدن شاہ، تلہ گنگ، ایف-16، آئی-16، کے ٹی ایم، رانیال، بکرا منڈی، سواں، چکلالہ، کینٹ، ایم ای ایس، کلر سیداں، کہوٹہ، بحریہ ٹائون اور العزیز سے منسلکہ 11 کے وی فیڈر راولپنڈی، گجرخان اور چکوال کے ملحقہ علاقوں میں ضرورت کے تحت لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن روات کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور رمضان المبارک اور موسمِ گرما میں صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here