فروری میں کاروں کی فروخت میں 55 فیصد اضافہ

581

لاہور: فروری 2021 میں سالانہ اعتبار سے کِیا موٹرز سمیت مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں 66 فیصد اضافہ ہوا اور یہ سرفہرست رہی۔

پاما کے مطابق سوزوکی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی بنیادی وجہ آلٹو کی سیلز میں 162 فیصد اور سوزوکی راوی کی سیلز میں 106 فیصد اضافہ ہے، فروری 2021ء کے دوران آلٹو کے چار ہزار 245 یونٹس اور راوی کے ایک ہزار 268 یونٹس فروخت ہوئے۔

پاکستانی آٹو انڈسٹری میں ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ لحاظ سے 13 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈس موٹر کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ اعتبار سے تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹویوٹا کا ماحول دوست مستقبل کیلئے ہائیڈروجن گاڑیوں کی ٹیکنالوجی عام کرنے کا منصوبہ

الیکٹرک سرکٹ میں مسائل، کیا موٹرز کا دنیا بھر سے پونے چار لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

ملکی آٹو انڈسٹری میں نئی شامل ہوالی ہونڈائی نشاط کے فروری میں 651 یونٹس اور لکی موٹر (کِیا) کے دو ہزار 500 یونٹس فروخت ہوئے۔

ماہانہ اعتبار سے موازنہ کیا جائے تو جنوری 2021ء کے مقابلے میں فروری 2021ء میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 6 فیصد کمی آئی۔

پاما کے مطابق انڈس موٹر (ماہانہ منفی 20 فیصد) کی فروخت میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں کمی ہوئی، اس کی بنیادی وجہ جنوری میں سپلائی کے مسائل تھے۔

موٹرسائیکلز کی کیٹیگری میں اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے فروری 2021ء میں 16 فیصد زیادہ موٹرسائیکلز فروخت کیے، جبکہ ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 42 فیصد اضافہ لیکن ماہانہ اعتبار سے 15 فیصد کمی ہوئی۔

ملت ٹریکٹرز کی سیلز میں سالانہ 49 فیصد اضافہ جبکہ ماہانہ 22 فیصد کمی ہوئی، الغازی ٹریکٹرز کی سیلز میں سالانہ 30 فیصد اور ماہانہ سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here