ملکی زرمبادلہ ذخائر 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر اضافے سے 20.15 ارب ڈالر ہو گئے

589

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 77 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پانچ مارچ 2021ء کو اختتام پذیر کاروباری ہفتہ تک مرکزی بینک کے زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 97 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود تھے۔

مرکزی بینک کے مطابق زرِمبادلہ ذخائر میں اضافہ سرکاری سطح پر سرمایہ کاری آنے سے ہوا۔

پانچ مارچ 2021ء کو مجموعی طور پر پاکستان میں غیرملکی زرِمبادلہ ذخائر کا حجم 20 ارب 15 کروڑ 79 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 13 ارب ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 14 کروڑ 18 لاکھ موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here