لاہور: وزیراعظم عمران خان نے معتبر شخصیات کی ملکیتی شوگر ملز سے ٹیکس ریکوری میں ناکامی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر ناپسندیگی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر نے شوگر ملز سے ٹیکس ریکوری کی، جس کی رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ محکمے نے شوگر ملز سے 400 ارب روپے کی ریکوریاں کیں تاہم یہ رقم صرف چھوٹی شوگر ملز سے ریکور کی گئی اور بڑی شوگر ملز سے ٹیکس ریکوری میں ایف بی آر ناکام دکھائی دیا۔
یہ بھی پڑھیے:
حکومت کا شوگرمافیا کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ
شوگر ملز میں ویڈیو اینالیٹکس سرویلینس کی تنصیب سے ایف بی آر کو چھ ارب آمدن متوقع
وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی رپورٹ پر ناپسندیگی کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر حکام سے پوچھا کہ شوگر سکینڈل میں بِلاامتیاز کارروائی کا آغاز کیوں نہیں کیا گیا؟
ایف بی آر حکام نے جواب دیا ہے کہ شریف خاندان، جہانگیر ترین گروپ، خسروبختیار، ہمایوں اختر گروپ، آر وائے کے، اتحاد شوگر ملز اور دیگر شوگر ملز مالکان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزیراعظم نے ایف بی آر حکام کو تمام بڑی شوگر ملز اور مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔