ڈریپ کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عاصم رئوف عارضی سی ای او ڈریپ تعینات، اتھارٹی کو کوویڈ-19 ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری مل گئی

596

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی   آف پاکستان (ڈریپ) کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے جبکہ عبوری سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ کابینہ نے قومی ادارہ صحت کے بورڈ آف گورنر ز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے ڈریپ کو کوویڈ-19 ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے کی منظوری دی۔ یہ قیمت قانون کے مطابق طے شدہ فارمولے کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) شیخ اختر حسین کو عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ ان کی جگہ عاصم رئوف کو ڈریپ قانو ن کے مطابق عارضی طور پر سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here