وزیراعظم نے حفیظ شیخ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

497

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایوانِ بالا کے انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بطور وزیر خزانہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے بعد حفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کی معیشت میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد حفیظ شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سینیٹ الیکشن میں شکست، حفیظ شیخ کی وزارت کا کیا بنے گا؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان سنگل ونڈو بل 2021ء کی منظوری دیدی

حفیظ شیخ کو چھ ماہ کے لیے وفاقی وزیرخزانہ بنایا گیا تھا کیونکہ حکومت کو امید تھی کہ وہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تاہم شکست کے بعد وہ 11 جون 2021ء کے بعد وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ برقرار رکھنے کے اہل نہیں ہوں گے اور پھر سے مشیرِ خزانہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت پنجاب سے منتخب ہونے والے اسحاق ڈار کو ڈی سیٹ کرنے سے حفیظ شیخ کو پھر سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے لیے دوسری بار میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے کیونکہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف نہیں لیا۔

ذرائع نے کہا کہ حفیط شیخ کے آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں میں روابط اس کی بنیادی وجہ ہیں جو پاکستان کے بیل آؤٹ پیکیج کی بحالی کے لیے اہم ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here