مارچ کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

577

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2021ء کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے آر ایل این جی کی نظرثانی شدہ قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مارچ کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے آر ایل این جی کی قیمت 9.3145 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ ماہ 9.3570 ڈالر تھی۔

ایس این جی پی ایل کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمت 9.5905 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی جبکہ فروری میں اس کی قیمت 9.6191 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here