پاکستان عالمی تجارتی تنظیم  کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی کا سربراہ منتخب

109

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی (سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب ہو گیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں رزاق دائود نے کہا کہ یہ انتخاب سال 2021ء کے لیے ہے، یہ کمیٹی 1965ء میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں سی ٹی ڈی ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے کام کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here