ٹیکس وصول کرنے والوں کے صوابدیدی اختیارات کم کیے جائیں گے: وزیراعظم

194

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان بنانا اور خامیوں کو دور کرنا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو ٹیکس اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے والے کے صوابدیدی اختیارات کو کم کیا جائے گا اور نظام کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے آٹومیشن کو متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فلائنگ انوائسز کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جائے اور ٹیکس نظام اس طرح ترتیب دیاجائے کہ اس سے کاروبار میں سہولت ہو اور معیشت ترقی کرے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داد، معاونین خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر وقار مسعود، تابش گوہر، ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ  و دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here