مہنگائی مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

235

اسلام آباد: پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.61 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 14.95 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ رفتہ میں چکن کی قیمت میں 5.31 فیصد، کیلا 4.22 فیصد، آلو 3.76 فیصد، چینی 2.81 فیصد، پیاز 2.21 فیصد، سرسوں کا تیل 1.32 فیصد، دال ماش 1.31 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.05 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب لہسن کی قیمت میں 7.06 فیصد، آٹا 0.84 فیصد، گڑ 0.58 فیصد، ٹماٹر 0.51 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.50 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ کی قیمت میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

سب سے کم یعنی 17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اور 17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے ماہوار آمدن کے حامل گروپ کیلئے مہنگائی میں 0.60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدن کے حامل گروپ کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد اور 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے آمدن والے گروپ کیلئے مہنگائی میں 0.67 فیصد اور 44 ہزار 175 اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here