فروری میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 فیصد بڑھ گیا

833

اسلام آباد: پاکستانی برآمدات فروری 2021ء میں مسلسل دوسرے ماہ گراوٹ کا شکار رہیں اور محض 2 ارب ڈالر ہی ریکارڈ کی گئیں۔

برآمدات میں حالیہ اضافہ بیرونی محرکات، پالیسی اقدامت سمیت 30 فیصد کرنسی کی قدر میں کمی سے ہوا جس سے طویل عرصہ مثبت نتائج برآمد نہیں ہو سکے۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق برآمدات میں چار فیصد کمی کے برعکس فروری میں درآمدات میں سالانہ اعتبار کے 10واں حصہ یعنی 4.6 ارب ڈالر تک اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں فروری 2021 میں سالانہ اعتبار سے پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021ء میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں درآمدات اور برآمدات کے درمیان خلاء میں 2.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا یعنی گزشتہ سال کی نسبت 24 فیصد اضافے سے 486 ملین ڈالر خسارہ بڑھا ہے۔

مالی سال کی دوسری ششماہی کے مسلسل دوسرے ماہ میں برآمدات اپنی گزشتہ سطح کی نسبت کم رہیں۔ فروری 2021 میں 2.04 ارب ڈالر کی برآمدات گزشتہ پانچ ماہ کی مدت کے مقابلے میں سب سے زیادہ کم ہیں۔ جاری مالی سال کے شروع میں برآمدات میں اضافہ ہوا جو دسمبر تک 2.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ لیکن برآمدات دوبارہ سے اپنی پہلی سطح پر آنا شروع ہوگئی ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں بھی ایسا ہی ہوا تھا جب برآمدات 2.3 ارب ڈالر تک بڑھ کر دوبارہ سے اپنی پہلی سطح (2ارب ڈالر) پر آ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

درآمدی بل بڑھنے سے تجارتی خسارہ 17 ارب 30 کروڑ ڈالر پر جا پہنچا  

آٹھ ماہ میں پاکستان کی برآمدات 4.6 فیصد اضافے سے 16.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں

پی بی ایس کے مطابق ماہانہ لحاظ سے برآمدات 4.5 فیصد کمی سے 2.04 ارب ڈالر رہیں۔ فروری 2021ء میں جنوری 2021ء کے مقابلے میں برآمدات میں 97 ملین ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ برس درآمدات میں 5.2 فیصد کمی آئی اور گزشتہ ماہ 4.6 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

فروری میں حتمی طور پر درآمدی بل میں 254 ملین ڈالر کی کمی آئی۔ جس کے نتیجے میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں تجارتی خسارہ 5.9 فیصد یا 157 ملین ڈالر کم ہوا۔

وزارتِ تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا جو اس عرصے میں 16 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ ڈالرز تھیں۔ اس اعتبار سے پہلے 8 ماہ کے دوران برآمدات میں 671 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

تاہم، یہ اعدادوشمار متنازعہ ہیں کیونکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلے سات ماہ کے دوران برآمدات میں 3.8 فیصد کمی ظاہر کی تھی۔ وزارتِ تجارت نے چیزوں کی اصلاح کی بجائےسوشل میڈیا مہم کے ذریعے برآمدات میں اضافے کے دعوے کیے۔

ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی سے فروری کے دوران درآمدات 7.5 فیصد یعنی 2.4 ارب ڈالر اضافے سے 33.8 ارب ڈالر تک جا پہنچیں ہیں۔ جس کے نتیجے میں تجارتی توازن 10.6 فیصد اضافے سے 17.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here