بینک آف خیبر کا مالیاتی نتائج کا اعلان، 2.15 ارب روپے منافع

1063

پشاور: بینک آف خیبر (بی او کے) 31 دسمبر 2020 تک ختم ہونے والے مالی سال کے مالی نتائج جاری کر دیے، بینک کو ٹیکس ادائیگی سے قبل 3086 ملین روپے آمدن جبکہ بعداز ٹیکس 2151 ملین روپے آمدن ہوئی۔

بینک کو 2019 کے اختتام تک بعداز ٹیکس 1306 ملین روپے آمدن ہوئی تھی جبکہ 2020 میں بعداز ٹیکس 2151 ملین روپے آمدن ہوئی۔

سال 2020 کے لیے بینک نے اپنے شئیرہولڈرز کو 1.5 ارب روپے ڈیویڈنڈ ادا کیے، بینک نےاپنے شئیرہولڈرز کو (فی شئیر 1.5 روپے) کے ساتھ 5 فیصد بونس شئیر بھی ادا کیے۔  بی او کے کی فی شئیر آمدن 2019 کی 1.3 روپے کے مقابلے میں 2.1 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

بینک آف پنجاب کا مالیاتی نتائج کا اعلان، آمدن میں 17 فیصد کمی

کے الیکٹرک کا مالیاتی نتائج کا اعلان، چھ ماہ میں 6.8 ارب منافع

بینک کے بورڈ آف ڈرائریکٹرز کے 165ویں اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق “ڈپوزٹس 11.47 فیصد اضافے سے 203071 ملین روپے، ایڈوانس 129063 ملین روپے تک جا پہنچے جبکہ 2020 کے لیے سرمایہ کاری 113478 ملین روپے ریکارڈ کی گئی”۔

31 دسمبر 2020 تک ختم ہونے والے مالی سال کے لیے بینک کے مالی نتائج کے اعلان کے لیے بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے پی ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور بی او کے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز چئیرمین شکیل قادر خان نے کی۔ اس موقع پر کے پی فنانس سیکرٹری عاطف رحمان اور مینجنگ ڈائریکٹر بی او کے احسان اللہ احسان  بھی موجود تھے۔

بینک کی تاریخی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین بی او کے نے کہا کہ “کورونا وائرس کے چیلنجز کے باوجود مالی سال 2020 کے لیے بینک کی کارکردگی بہترین رہی۔ بینک کے آپریشنز کی تمام پہلوؤں میں ظاہری اور پائیدار بہتری حاصل کی گئی جس نے منفی آپریٹنگ ماحول کو معمول میں کرنے میں بڑی مدد کی۔ ہماری مثبت بیلنس شیٹ نے مستقبل کی شرح میں اضافے کی ہمیں بنیاد فراہم کی ہے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here