کیا ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ پاکستان کو معاشی طور پر مزید کمزور کرنے کی سازش ہے؟

566

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ (پی ای ڈبلیو) نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پاکستان کی کمزور معیشت کو مزید کمزور کرنےکی سازش کر رہی ہے۔

صدر پی ای ڈبلیو ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ “سیاسی، مایوس کن اور میرٹ کے خلاف ہے”۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیٹف کے تجویز کردہ اقدامات پر پاکستان کی نمایاں پیشرفت کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈاکٹر مرتضیٰ نے کہا کہ “لوگ فنانشل واچ ڈاگ کے فیصلے کو جانبدار قرار دے رہے ہیں، کئی ممالک کی کارکردگی پاکستان کی نسبت بہتر نہ ہونے کے باعث انہیں واچ لسٹ سے نکال دیا گیا، پاکستان نے تجویز کردہ 27 اقدامات میں سے 24 پر عملدرآمد کر لیا ہے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے بقیہ کے تین مطالبات کو پورا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ 

ایف اے ٹی ایف : پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں نمایاں پیشرفت کی، اکثر یت نے کوششوں کو تسلیم کیا،حماد اظہر

مرتضیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان کی فیٹف کے منصوبے پر نمایاں پیشرفت سے ترسیلاتِ زر میں غیرمعمولی طور پر اضافہ ہوسکتا ہے۔ “تاہم، ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے لیکن بقیہ کے منصوبے پر عملدرآمد ظاہر نہ کیا گیا تو معاشی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیٹف کو عالمی طاقتوں کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے جو ان کے منظورِنظر ممالک کو نظرانداز کریں اور ایسی قوموں کو ٹارگٹ کریں جو حقیقت میں ویسی نہیں ہیں۔

اس وقت، 18 ممالک فیٹف کی گرے لسٹ میں جبکہ شمالی کوریا اور ایران بلیک لسٹ میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here