2020ء کی پہلی ششماہی میں آغا سٹیل کو 1.05 ارب روپے منافع

645

لاہور: آغا سٹیل انڈسٹریز نے 31 دسمبر 2020 تک ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالی نتائج جاری کردیے۔

کمپنی کو پہلی ششماہی میں مجوعی طور پر بعداز ٹیکس 1057 ملین روپے آمدن ہوئی جبکہ اکتوبر سے دسمبر کی سہ ماہی میں کمپنی کو بعداز ٹیکس 548 ملین روپے آمدن ہوئی۔

کمپنی نے گزشتہ سال کی 1.95 روپے فی شئیر آمدن کے مقابلے میں جاری سال کی پہلی ششماہی میں 2.13 روپے فی شئیرآمدن کا اعلان کیا۔

موجودہ سہ ماہی کی فی شئیرآمدن گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی کی فی شئیرآمدن 1.11 روپے کے برابر ہی برقرار رہی۔ کمپنی کے کیپیٹل شئیرز میں 12 کروڑ حصص میں اضافے کے باوجود فی شئیرآمدن برقرار رہی۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستانی کمپنی جو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر سٹیل انڈسٹری میں انقلابی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے

کے الیکٹرک کا مالیاتی نتائج کا اعلان، چھ ماہ میں 6.8 ارب منافع

چھ ماہ کے لیے کمپنی کی مجوعی گراس سیلز 12026 ملین روپے پر برقرار رہیں جبکہ سہ ماہی کی بنیاد پر گراس سیلز 6136 ملین روپے ریکارڈ کی گئیں۔

 آغا سٹیل کی پہلی ششماہی کے نتائج کمپنی کی ترقی کے رجحان کی واضح طور پر عکاسی کرتے ہیں۔ اس مدت کے دوران، کمپنی نے مثالی معیار جاری کیے جبکہ انڈسٹری میں ایکویٹی بڑھانے کے علاوہ کمپنی کی جانب سے حالیہ پیش کیے گئے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے 1.6 گنا اوورسبسکریشن کو بھی حاصل کیا گیا۔

ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، دولت مند افراد اور عام عوام سے 3.84 ارب روپے کی ایکویٹی اکٹھی کی گئی۔ اس آئی پی او کے ذریعے پیداکردہ کیپیٹل کو عالمی سطح پر Mi.Da ٹیکنالوجی کو نصب کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں سے پورٹ قاسم پر واقع آغا پلانٹ میں 50 فیصد کام 31 دسمبر 2020 تک پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے۔

یہ Mi.Da ٹیکنالوجی آغا سٹیل انڈسٹری کو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا میں ایڈوانس سٹیل مینوفیکچررز میں سب سے زیادہ ٹیکنالوجیکل کمپنی بنائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here