روس کتنے ارب ڈالر کا مقروض ہے؟

467

ماسکو: روس کے سرکاری قرضے میں سال 2020ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 39.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال 2020ء کے اختتام پر روس کا سرکاری قرض 18.99 کھرب روبل (257 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا 17.8 فیصد اور 2019ء کے مقابلے میں 39.9 فیصد (5 کھرب 418.2 ارب روبل یعنی 73 ارب ڈالر) زیادہ ہے۔

رشین اکائونٹس چیمبر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران روس کا مقامی قرض سالانہ بنیاد پر 45.4 فیصد بڑھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا کتنے کھرب ڈالر کا مقروض ہے؟

رپورٹ کے مطابق 2020ء کے دوران مقامی قرض 4 کھرب روبل یعنی 62.4 ارب ڈالر کے اضافے سے مجموعی طور پر 14 کھرب 790.5 ارب روبل یعنی 200 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسی طرح روس کے غیرملکی قرض میں سال 2002ء کے دوران 1.9 فیصد ہوا اور یہ 1.9 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 56.8 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔

رشین اکائونٹس چیمبر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران ملک کے سرکاری قرض میں سالانہ بنیاد پر 7.8 فیصد اضافہ ہوا تھا اور یہ 976 ارب روبل یعنی 13 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 13 کھرب 567.4 روبل یعنی 183 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جو ملکی جی ڈی پی کے 12.3 فیصد کے برابر تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here