پاکستان، سعودیہ کا کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

136

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق امور میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ہفتہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چئیرمین محمد جاوید غنی سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکس اور کسٹمز میں باہمی تعاون کا جائزہ لینے کے بعد اس امر پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کسٹمز اور ٹیکس سے متعلق باہمی تعلقات میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کریں گے اور ایک دوسرے کے بہترین تجربات کو اپناتے ہوئے باہمی اشتراک کو وسعت دیں گے جس سے دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

چئیرمین ایف بی آر نے سعودی سفیر کو ایف بی آر کی طرف سے ریونیو میں اضافہ اور ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

سعودی سفیر نے ایف بی آر کا رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ہدف سے زیادہ ریوینواکھٹا کرنے پر چئیرمین ایف بی آر کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ ایف بی آر سال کا مقر ر کردہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here