تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی، آئرن سٹیل اور سکریپ کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ

جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران آئرن، سٹیل اور سکریپ کی درآمدات کا حجم دو ارب 10 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک ارب 80 کروڑ ڈالر تھیں

748

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران آئرن، سٹیل اور سکریپ کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری 2020-21ء کے دوران آئرن، سٹیل اور سکریپ کی درآمدات کا حجم دو ارب 10 کروڑ ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

پاکستان میں سٹیل کی سالانہ طلب 7.1 ملین ٹن تک پہنچ گئی

’غیرمعیاری سٹیل تعمیرات کیلئے خطرہ، حکومت پیداوار اور فروخت پر پابندی لگائے‘

تعمیراتی شعبے میں تیزی، سٹیل کی مارکیٹ کا حجم 12 لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران آئرن، سٹیل اور سکریپ کی قومی درآمدات میں 30 کروڑ ڈالر یعنی 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2020ء کے مقابلہ میں جنوری 2021ء کے دوران آئرن،  سٹیل اور سکریپ کی درآمدات کا حجم 35 فیصد اضافہ سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

شرمن سیکیورٹیز کے مطابق فروری اور جون 2020ء کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے آئرن اور سٹیل کی مقامی پیداوار میں کمی ہوئی تھی تاہم لاک ڈاﺅن کی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد درآمدکنندگان کی جانب سے مالی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں زیادہ درآمدات کی گئی ہیں تاکہ مقامی ضرویات کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیرات کے شعبہ کی مراعات سے بھی تعمیراتی شعبہ کی سرگرمیاں بڑھی ہیں جن کے نتیجہ میں لوہے اور سٹیل و سکریپ کی طلب میں اضافہ ہوا جس کو پورا کرنے کیلئے زیادہ درآمدات کی گئی ہیں۔

شرمن سکیورٹیز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری منصوبہ جات کی وجہ سے بھی طلب میں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے، تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی ہی طلب میں اضافہ کا ایک بڑا اور بنیادی سبب ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here