خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ

669

پشاور: حکومتِ خیبرپختونخوا نے گاڑیوں کی رجسٹریشن سے صوبے کی آمدن میں اضافے کے لیے  جولائی 2022 سے یونیورسل وہیکل نمبر پلیٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غازی غزن جمال کی جانب سے انکے محکمے کی گزشتہ دوسال کی کارکردگی کی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی گئی۔

ان کے ہمراہ معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش بھی تھے، غازی غزن نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہنندگان کے لیے ٹیکس کا تناسب کم ہو چکا ہے جبکہ نئے لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال میں ابھی تک مختلف ٹیکسز کی بنیاد پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 2 ارب روپے ریکور کیے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں 143 فیصد اضافے سے 180 ملین روپے اضافی ٹیکس اکٹھے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

خیبرپختونخوا: ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

20 لاکھ یا زائد کی پراپرٹی خریدنے پر ایف بی آر کو معلومات دینا لازم قرار

برقی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کنفیوژن کی وجہ سے درآمد کنندگان پریشان

معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ “اس سے پتا چلتا ہے کہ جاری مالی سال کی دو سہ ماہیوں کے دوران ٹیکس اکٹھا کرنے کا تناسب  86 فیصد رہا”۔

غازی غزن جمال کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تاریخی ٹیکس اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، پراپرٹی ٹیکس پر 10 سے 20 فیصد رعایت دی گئی ہے جبکہ اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے دورانیے کو دو ماہ سے بڑھا کر آٹھ ماہ تک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح صوبائی حکومت پراپرٹی ٹیکس کی واحد قسط کی ادائیگی پر 30 فیصد تک چھوٹ اور کثیر اقساط کے ذریعے ادائیگی پر 25 فیصد تک چھوٹ کی پیشکش کر رہی ہے۔

دوہرے ٹیکس اکٹھا کرنے کو ختم کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 18 مصنوعات سے ٹیکسز میں چھوٹ دی گئی تھی۔

انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ “ٹیکس اخذ کرنے کے لیے ٹیکس اکٹھا کرنے کا خود کار نظام متعارف کرایا جا چکا ہے جبکہ جی آئی ایس میپنگ سروے بھی کیا جا رہا ہے۔

معاونِ خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ صوبے کے 15 سے زیادہ اضلاع میں ٹیکس دہنندگان کا تناسب 24 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here