سپاٹیفائی نے پاکستان میں اپنی میوزک سروس متعارف کروا دی

611

کراچی: دنیا بھر کی مقبول آڈیو سٹریمنگ سبسکرپشن سروس سپاٹیفائی نے باضابطہ طور پر پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں اپنی سروسز کا آغاز کر دیا۔

کمپنی کے دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد ایکٹو سامعین سمیت ایک کروڑ پچپن لاکھ پریمیم سبسکرائبرز ہیں، کمپنی 70 لاکھ سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ٹریکس کے لیے پرسنلائزڈ لسننگ ایکسپیرینس کی پیشکش کرے گی۔

سپاٹیفائی سروس مفت یا سپاٹیفائی پریمیم کے ساتھ دستیاب ہو گی، پریمیم سبسکرپشن سروس صارفین کو بغیر اشتہارات کے موسیقی سننے کی اجازت دیتی ہے۔

صارفین سپاٹیفائی پریمیم کو متبادل سپاٹیفائی تجربے کے لیے ماہانہ 299 روپے میں اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔ پریمیم فیملی سبسکرپشن پلان 479 ماہانہ میں دستیاب ہو گا جسے ایک ہی گھر کے چھ افراد ایک ہی چھت تلے استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک ہی گھر میں رہنے والے دو لوگوں کے لیے نئے سپاٹیفائی پریمیم DUO (ماہانہ 390 روپے) کے نام سے ایک سبسکرپشن پلان ہے جس میں Duo Mix شامل ہے جسے دو سبسکرائبرز کے لیے انکی پسندیدہ آڈیو کی پلے لسٹ کو باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔

طلباء کے لیے سپاٹیفائی پریمیم سبسکرپشن پلان ماہانہ 149 روپے میں ہو گا۔ صارفین کے لیے موبائل بلنگ ٹیلی نار اور زونگ کے ذریعے براہِ راست ادائیگی کی آپشنز دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here