سال 2020ء: نیشنل بینک کی آمدن 84 فیصد اضافے سے 30 ارب روپے سے زائد

535

لاہور: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے 31 دسمبر 2020 تک ختم ہونے والے سال کے دوران مالی نتائج کا اعلان کر دیا، بینک کو 84 فیصد اضافے سے 30.58 ارب روپے آمدن ہوئی۔

مجموعی آمدن میں 28.95 فیصد شرح نمو کے خلاف بینک کے مجموعی اخراجات میں 4.36 فیصد کمی بھی دیکھی گئی، جس کی مدد سے بینک کی آمدن میں مزید اضافہ ہوا۔ بینک کی فی شئیر آمدن 14.33 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

سال 2020ء: میزان بینک کو 22.1 ارب روپے منافع حاصل

دبئی اسلامک بینک کے منافع میں 34 فیصد کمی

سود کی آمدن میں 7.64 فیصد اضافے کے ساتھ سود کے اخراجات میں 8.3 فیصد کمی آئی۔ لہذا، این بی پی کی خالص سود کی آمدن میں 44.66 فیصد کا اضافہ ہوا۔ تاہم، بِلا سود کی آمدن میں تیزی نہیں دیکھی گئی کیونکہ یہ کم فیس کی آمدن، ڈیویڈنڈ انکم، فاریکس انکم کے ساتھ ساتھ نان کور انکم سے 1.06 فیصد کم ہوئی۔

یہ بھی واضح رہے کہ نیشنل بینک کو سکیورٹیز کی مد میں 265 فیصد کا بھاری اضافہ ہوا۔ تاہم، بینک کو فراہمی کی لاگت میں 128 فیصد اضافے کی صورت میں اور انکم ٹیکس اخراجات 28.12 فیصد تک بڑھنے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here