جاز کی اپنے فورجی نیٹ ورک میں 12 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

سال 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران جاز پاکستان کے مجموعی صارفین 9.8 فیصد اضافہ سے چھ کروڑ 64 لاکھ تک ہو گئے

520

اسلام آباد: سال 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران جاز پاکستان کے مجموعی صارفین میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے  اور اکتوبر تا دسمبر 2020ء کے اختتام پر کمپنی کے صارفین کی تعداد چھ کروڑ 64 لاکھ تک بڑھ گئی۔

پاکستان کی فورجی آپریٹر اور انٹرنیٹ و براڈ بینڈ کی خدمات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنی جاز نے گزشتہ سال 2020ء کی آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

جاز پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2019ء کے مقابلہ میں سال 2020ء کے آخری تین مہینوں میں کمپنی کے مجموعی صارفین کی تعداد 9.8 فیصد اضافہ سے چھ کروڑ 64 لاکھ تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی سی ایل کا یوفون کی فروخت کا فیصلہ بہترین کیوں؟

پی ٹی اے کا بغیر سرٹیفکیٹ ٹیلی کام ایکوپمنٹ کی فروخت اور استعمال کیخلاف انتباہ

اس دوران جاز کے فورجی صارفین میں 61 فیصد نمایاں اضافہ سے کمپنی کی فور جی خدمات سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد اڑھائی کروڑ جبکہ ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی شرح بھی 13.4 فیصد بڑھوتری سے چار کروڑ 40 لاکھ تک بڑھ گئی۔

سال 2020ء کی آخری سہ ماہی کے دوران جاز نے اپنے فور جی نیٹ ورک میں 12 ارب 30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

جاز پاکستان کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا ہے کہ کمپنی سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے فور جی صارفین کی شرح کو 59 فیصد اور ڈیٹا کے استعمال کو 4.3 جی بی فی صارف یعنی 68.9 فیصد تک توسیع دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سیلف کیئر ایپ اور جاز ورلڈ کے ایکٹو صارفین 78 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں جس کے نتیجہ میں ہمیں پاکستان میں سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کی ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ کمپنی کی تین ماہ کی کارکردگی اس پر صارفین کے اعتماد کی عکاس ہے، فورجی صارفین اور ڈیٹا کے استعمال میں اضافہ سے پاکستانی مارکیٹ کی ترقی کے رجحانات کا پتہ چلتا ہے تاہم زیادہ سے زیادہ افراد تک فورجی کی سہولیات پہنچانا ہوں گی تاکہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی بھرپور ترقی کے لیے انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی تک باسہولت رسائی فراہم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here